نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں ایک لڑکی کو زیادتی کے بعد تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ متاثرہ لڑکی کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔ 17 سالہ لڑکی کے ساتھ سفاکانہ ظلم کا یہ واقعہ مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکی کو دو روز قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا کر مار ڈالا گیا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بربریت کا یہ تازہ واقعہ بھی اسی روز اور اسی ریاست میں پیش آیا جہاں دو روز قبل 16 سالہ لڑکی کو درندگی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ ضلع پاکور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس شیلانہ رابرنوال نے کہا ہے کہ 19 سالہ ملزم نے اپنی ہمسایہ 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے اس کا 70 فیصد جسم جھلس گیا اور اس کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 15 اپریل تک ملک بھر میں ریپ کے 578 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ اس سے قبل گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران یہ تعداد 563 تھی۔