لاہور (خصوصی رپورٹر/ خصوصی نامہ نگار /کامرس رپورٹر) سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا، اجلاس 14مئی کو بلائے جانے کا امکان سمری گورنر کو بھجوا دی گئی۔ اجلاس میں جمعہ سے موخر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے بارے میں صرف 6سوال ایجنڈا میں شامل، ان کے محرک ایوان سے غیر حاضر تھے‘ ایجنڈا 40 منٹ میں مکمل ہونے پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس ایک گھنٹہ 25منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری مہوش سلطانہ نے جوابات دئیے۔ صرف چوہدری اشرف کا ایک سوال کسی دوسرے ممبر نے کیا جس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ گجرات ضلع میں خالی آسامیوں کو بہت جلد فل کرلیا جائیگا اور نئی آسامیاںبھی پیدا کی جائیں گی۔ وقفہ سوالات کے بعد رکن اسمبلی میاں اسلم اقبال خان نے ایک مرتبہ پھر ایم کیٹ اورای کیٹ کے مسئلے کو اٹھایا اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مکمل ہونے والے ہیں اور اس کے بعد طلباء نے پھر میڈیکل میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ دینے ہیں سپیشل کمیٹی کی جانب سے جو رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی تھی اس پر عمل درآمد کرایا جائے کیونکہ عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کے مستقبل سے کھیلنے والی اکیڈمیاں ایک مرتبہ پھر اشتہارات اخبارات اور سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں جس پر سپیکر نے محکمہ صحت اور ہائر ایجوکیشن سے 7روز میں رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ حکام کو بھی اپنے چیمبر بلالیا۔ اجلاس کا ایجنڈا مکمل ہونے پرسپیکر نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کیا اجلاس کے خاتمے کے آرڈر پڑھ کر سنائے اور اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ سپیکر نے کہاکہ اب شاید ہم میں سے کوئی دوبارہ ایوان میں آسکے یا نہیں۔ بعد میں انہوںنے کہاکہ ہوسکتا ہے کہ ہم ایک بار پھر ایک ہفتے کے بعد یہاں اکٹھے ہوں ۔ پنجاب کا ممکنہ بجٹ پیش کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھجوادی گئی تاہم امکان ہے کہ بجٹ اجلاس 14مئی کو ہوگا ۔رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیر داخلہ پر نہیں ریاست پر حملہ کیا گیا ہے۔ یہ ایوان وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے
پنجاب اسمبلی