اٹک ، رحیم یارخان:ٹریفک حادثات میں طالبہ سمیت4 افراد جاں بحق،14 زخمی

اٹک+رحیم یار خان (اے این این+ این این آئی )مسافروں سے بھری تیز رفتار وین اٹک کے قریب پل سے نیچے جا گری، 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ پنڈ سلطانی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں وین پل سے نیچے جا گری۔عینی شاہدین ومقامی لوگوں کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث مسافروں سے بھری وین پر قابو نہ پا سکا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں نے وین سے نکالا اور ایمبولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے وین حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعااور تمام زخمیوں کو بہتر ین علاج معالجے کی ہدایت کردی ۔دریں اثناء رحیم یار خان میں چک 105جعفرآباد کے قریب سکول وین ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹ گئی جس سے چک 136پی کی ایک 16سالہ طالبہ موقع پر جاںبحق ہوگئی جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا جاںبحق ہونے والی بچی کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کردی بچی کی میت گھر پہنچنے پر والدین پر غشی کے دورے ‘علاقہ سوگ میں ڈوب گیا-

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...