کراچی/کوئٹہ (وقائع نگار+بیورو رپورٹ) گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل9 مئی کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ جبکہ سندھ کے نئے مالی سال کا بجٹ پرسوں10 مئی کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی قائم مقام گورنر راحیلہ حمید خان درانی نے صوبائی بجٹ اجلاس 2018-19 کے حوالے سے 11مئی کو 4بجے اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس ایک ہفتے تک جاری رہیگا ،محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کا صوبائی بجٹ 4 سو ارب روپے کا ہوگا جو ٹیکس فری ہوگا۔