اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان میں مسجد پر حملے کی شدید مذمت

نیو یارک(اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئترس نے افغان شہر خوست میں ایک مسجد میں قائم ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بیسیوں افراد ہلاک وزخمی ہو گئے تھے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں انتخابی عمل کے لئے عالمی ادارے کی جانب سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اپنے پیغام میں افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انتونیو گوئترس نے کہا کہ افغان عوام انتخابات میں حصہ لینے کی صورت میں اپنے آئینی حق کے خواہاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن