لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان آٹو ایکسسریز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے حکومت سے بجٹ میں لگائی جانے والی نان فائلر کی شق 227C کے حوالے سے ترمیم کی درخواست کی ہے۔ یہ اپیل ڈی جی پاما عبدالوحید خان نے اپنے ایک خط میں وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسمعیل کو بجٹ 2018-19 پیش کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کی ترقی نان فائلر پر لگائی جانے والی پابندی سے سخت متاثر ہوگی جس کے تحت نان فائلر گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے۔ انہوں نے وزیر خزانہ سے درخواست کی ہے کہ اس شق کو واپس لیا جائے اور نان فائلر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متبادل اسکیم بھی پیش کی۔