بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں: مجاہد پرویز چٹھہ

May 08, 2018

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام اور اسکے تدارک کے لئے شعبہ آپریشن کے ساتھ ساتھ ایس اینڈ آئی کی ٹیمیں انتہائی مستعدی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن سیل کی جانب سے ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ لیسکو کے تمام سرکلز کے ایس ایز، ایکسئینز اور ایس ڈی اوز کے ساتھ ساتھ ایس اینڈ آئی کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ لیسکو کے منیجر سرویلنس اینڈ انویسٹی گیشن نور احمد سومرو نے اپریل کے مہینے میںڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس اینڈ آئی کی ٹیموں کی جانب سے لیسکو کے تمام سرکلز میں آپریشن کیا گیا جس دوران کل 8945کنکشنز کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1122خلاف ضابطہ کنکشنزسامنے آئے۔

مزیدخبریں