شریف خاندان کی احتساب کے نا م سے ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں:شاہدصدیق، فرخ جاوید

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا اندھیرا ختم ہو نے والا ہے نوازشر یف نیب کو غیر مؤثر کرنے کی تجویز دینے کی بجائے ملک اور قوم کے سا تھ مخلص ہو کر لو ٹی دو لت واپس کر دیں شریف فیملی نے اگر قومی دولت نہیں لوٹی تو پھر نیب اوراحتساب کے نام سے ان کی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں؟ وزیر داخلہ پرحملہ قابل مذمت بھی ہے اور قابل فکر بھی ہے کہ وزیرداخلہ جیسا شخص ملک میں محفوظ نہیں تو عام آدمی کی کیاحالت ہو گی۔ فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ قوم کو گروی رکھنے والے شریف برادران سے عوام کوئی امید نہ رکھے ان کا اقتدارمیں آنے کا ایک ہی مقصد صرف لوٹ مارکرنا ہے یہ صرف پاکستان کولوٹنے کیلئے اقتدارمیں آتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...