لاپرواہی سے ریلوے لائن عبورکرنیوالا ٹرین کی زد میں آگیا،موٹرسائیکل تباہ ،سوار فرار،مقدمہ درج

ملتان(نمائندہ خصوصی)لاپرواہی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے لائن عبور کرنیوالا موٹرسائیکل سوار برق رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا تاہم موٹرسائیکل ٹرین کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح ساڑھے 7بجے کے قریب فیروزہ اسٹیشن کے یارڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار غفلت اور لاپرواہی سے گزررہا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد کے لئے جانیوالی نان سٹاپ ٹرین گرین لائن اس کے سر پر پہنچ گئی ٹرین کو دیکھنے ہی موٹرسائیکل سوار نے موٹرسائیکل کو چھوڑ دیا اورخود موقع سے فرار ہوگیا۔موٹرسائیکل ٹرین انجن کی زد میں آکر مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس نے ٹرین انجن کے ہائوس پائپ کو بھی پھاڑ دیا۔جس کیوجہ سے ٹرین کو 1گھنٹہ 5منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ ریلوے ٹریک بلاک ہوجانے کے باعث گرین لائن کے پیچھے لاہور کیلئے جانیوالی فرید ایکسپریس کو 40منٹ کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ریلوے پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کیخلاف ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن