بھوپال(این این آئی)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شادیوں کے سیزن سے قبل انتظامیہ نے گھوڑوں کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔اس فیصلے کی وجہ سے ایک جانب اگر روایتی انداز میں شادی کرنے والوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب گھوڑے کے مالکوں کو بھی شادی کے اس موسم میں نقصان کا سامنا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتظامیہ نے گھوڑوں میں گلینڈرز نامی بیماری کے انکشاف کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔