ای بلاک سیٹلائٹ ٹائو ن میں مکان کے تنازعہ پر فائرنگ، سراسیمگی پھیل گئی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ای بلاک سیٹلائٹ ٹائو ن میں مکان کے تنازعہ پر فائرنگ پر علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ڈی ایس پی نیو ٹائونسرکل سید اعجاز شاہ نے بتایا کہ مسماۃ طاہرہ ہارون نے تھانہ نیو ٹائون میں درخواست دے رکھی ہے کہ رفیق شاہ نے اس کے مرحوم بھائی کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ رفیق شاہ کا موقف ہے اس نے یہ گھر خریدا تھا آج مرحوم کے رشتے دار ای بلاک میں اس جگہ پہنچے جہاں فائرنگ ہوئی اور ان افراد نے رفیق شاہ کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور آئی جے پی روڈ کی طرف لے گئے وہ اسے اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دینا چاہتے تھے لیکن ان کے کہنے پر اسلام آبادپولیس نہ آئی جس پر رفیق شاہ نے کہا کہ اسے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے رفیق شاہ نے فون کرکے بتایا کہ اسے پولیس کی وردی اورسادہ کپڑوں میں افراد نے گھر سے اٹھایا اس دوان میری اہلیہ اور ہمشیرہ پر بھی تشدد ہوا وہ مجھے پنڈورہ کی طرف لے گئے لیکن میں ان کی تحویل سے بھاگ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن