پیپلزپارٹی کی ممبرسازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پیپلزپارٹی راولپنڈی ضلع کی ممبرسازی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ضلع راولپنڈی کو 15مئی تک ممبرسازی مکمل کرنے کی ہدایت، تحصیل صدور اپنی تحصیلوں میں ممبرسازی کیمپ لگائیں، تاکہ ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ ممبرسازی کی جاسکے ،اس امر کا فیصلہ پیر کو مانیٹرنگ کمیٹی ممبرسازی مہم کے نگران پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم کیانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈویژنل عہدیدارحسین طارق راجہ ، حاجی گلزاراعوان ، راجہ بابر، ملک نجیب الرحمن ، مظہر حسین بابر، راولپنڈی ضلع کے قائمقام صدر راجہ نذیر ، جنرل سیکرٹری شاہد ستی ، سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد، نائب صدور راجہ نذیر ایڈووکیٹ ،راجہ منصور، مسرت ستی ، حاجی انجم رفیق، راجہ وحیدیونس ،تحصیل راولپنڈی کے صدر حنیف اعوان ، جنرل سیکرٹری راجہ ساجد عمر، ٹیکسلا کے صدر عامر خان ، کوٹلی ستیاں کے صدراسد ستی ، مری کے جنرل سیکرٹری مظہر عباسی ، بلال قیوم ، راجہ توقیر،راجہ مشتاق، چوہدری ذوالفقاراعوان،ملک نیئر، لیاقت راٹھور،سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تحصیلوں کے عہدیداروں نے ممبرسازی مہم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ، اجلاس میں ضلع راولپنڈی کی تنظیم کے علاوہ تمام تحصیلوں کے صدور اورجنرل سیکرٹریز کو 15مئی تک ممبرسازی مہم مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،اجلاس میں تحصیلوں میں ممبرسازی کیلئے کیمپ لگانے کیلئے شیڈول جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق 9مئی کو تحصیل مری ، 11مئی کو تحصیل راولپنڈی ، کہوٹہ ، کلرسیداں اور 13مئی کو تحصیل کوٹلی ستیاں میں ممبرسازی مہم کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے،ممبرسازی مہم کی نگرانی صوبائی صدر کی جانب سے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹی کے انچارج نعیم کیانی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن