لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس منیب اخترنے سپریم کورٹ کے جج کاحلف اٹھالیا،چیف جسٹس ثاقب نثارنے سینئر جج سے حلف لیا۔سپریم کورٹ سے جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، صدر پاکستان ممنون حسین نے جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشی سمری پر آئین کے آرٹیکل 177کی شق 1کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے جج، جسٹس منیب اختر کی تعیناتی کی منظوری دی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اورسینئروکلانے شرکت کی۔