محکمہ امداد باہمی کی خدمات

May 08, 2019

مکرمی! محکمہ امداد باہمی قیام پاکستان سے کام کر رہا ہے قیام پاکستان کے وقت محکمہ امداد باہمی نے مہاجرین کی آبادی کیلئے کا م کیا اور متعدد چکوک آباد کیے۔ کوآپریٹو اداروں نے زراعت، صنعت اور ہائوسنگ سیکٹر میں قابل ذکر کام کیا۔ زرعی شعبہ میں پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک لمیٹڈ ہائوسنگ سیکٹر میں کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز نے زبردست کام کیا اور تحریک امداد باہمی کا جھنڈا سر بلند رکھا۔ صنعتی میدان کوآپریٹو سیکٹر ایک عرصہ سے زوال کی طرف گامزن تھا بڑا کسی زمانہ میں کوآپریٹو سیکٹر میں کام کرنیوالی پاکستان سائیکل انڈسٹریل کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ جو سائیکل سازی کا سب سے بڑا ادارہ تھا جس نے بعدازاں موٹر سائیکل سازی میں بھی نام کمایا اور ایشیاء کا سب سے بڑا ادارہ قرار پایا۔اسی طرح گھریلو دستکاری، جراحی آلات، میٹل اور دیگر شعبہ جات میں کو آپریٹو اداروں کا بڑا نام تھا پندرہ بیس سال قبل ہارس اینڈ کیٹل شو کے موقع پر لگائی جانیوالی قومی صنعتی نمائش میں کوآپریٹو ادارہ کی تیار کردہ اشیاء کے سٹالز ہمیشہ پہلی یا دوسری پوزیشن حاصل کرتے رہے۔ اس کے بعد ملک میں ملک دشمنوں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی۔ کے باعث ہارس اینڈ کیٹل شو اور اس موقع پر لگائی جانیوالی قومی صنعتی نمائش کے انعقاد کا بھی خاتمہ ہو گیا اور عوام ہارس اینڈ کیٹل شو اور قومی صنعتی نمائش جیسی تفریح اور سہولیات سے محروم ہو گئی لیکن اب ایک عرصہ کے بعد محکمہ امداد باہمی پنجاب نے انگڑائی لی جس کا کریڈٹ سیکرٹری کو آپریٹوز منصور قادر اور رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب ڈاکٹر کرن خورشد کو جاتا ہے جنہوں نے کوآپریٹو کے کردار کو اجاگر کرنے کیلئے زبردست اقدامات کیے۔ جس کا عمل مظاہرہ ماڈل ٹائون لاہور میں لگائی جانیوالی تین روزہ صنعتی نمائش برائے احیائے کوآپریٹو انڈسٹریل ویمن سائٹیز کا عملی مظاہرہ ہے۔(رانا ارشاد علی، لاہور)

مزیدخبریں