پاکستان نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا، ایمنسٹی سکیم اسی ماہ متعارف کرانے کا امکان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم لانے میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہو گئی۔ پاکستان نے ایمنسٹی سکیم پر آئی ایم ایف مشن کو راضی کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم اسی ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے‘ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہو سکتا ہے‘ حکومت کا مؤقف ہے کہ سکیم سے 170 ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سکیم سے 2500 ارب روپے کے اثاثے قانونی بن سکتے ہیں۔ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم آسان اور سہل ہو گی۔ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم آئی ایم ایف پروگرام سے پہلے جاری ہو گی۔ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام لینے کے بعد سکیم کا اجراء نہیں ہو سکتا۔دریں اثناء ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا اجراء بھی جلد کیا جا رہا ہے۔ 13مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہو جائیگا جس کے بعد سکیم کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو اس سکیم پر کوئی اعتراض نہیں۔

ای پیپر دی نیشن