لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سرکاری خرچ پر افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق وزراء سیکرٹری اور دیگر سرکاری حکام پر ہوگا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں۔ بہاولپور، رحیم یار خان اور صادق آباد میں رمضان بازاروں کے دوروں کے دوران خواتین اور مردوں نے چیف منسٹر کو اپنے درمیان پاکر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ایک دیہاتی خاتون نے جذباتی ہوکر بہت سی دعائیں دیں۔ وزیراعیٰ عثمان بزدار نے معمر بزرگ خاتون کے احترام کے طور پر مقامی رواج کے مطابق ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور انہیں مالی امداد کا تحفہ پیش کیا۔