اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دریں اثنا قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی کی پالیمانی پارٹی کا اجلاس ہو گا جس میں ایوان کی کارروائی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کے علاوہ وزیراعظم مختلف امور پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے ، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔