بنی گالہ کیس: وزارت منصوبہ بندی سیوریج‘ واٹر ٹریٹمنٹ کیلئے فنڈز دے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس میں حکم دیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی مالی سال ختم ہونے سے قبل بنی گالہ سیورج اور واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم کے لیے فنڈ جاری کرے اورسی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت پر فضلے کی تلفی سے متعلق پلان کا ڈرافٹ پیش کریں۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی ۔جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کو آگاہی کے حوالے سے بھی کام کیا جائے، گندگی والی جگہ سے اخبار میں جرمن سفیر کی تصاویر آئی تھیں پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے۔سی ڈی اے کے وکیل سردار محمد اسلم نے کہاکہ نئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا رہے ہیں۔بری امام اور بارہ کہو نالے کا پانی بھی ان ٹریٹمنٹ پلانٹس سے صاف ہوکرجائے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...