اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) وزیر اعظم عمران خان بارہ سے چودہ جون تک برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران وہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی سے ان کی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان، اس دوران برطانیہ میں جاری کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کا میچ بھی دیکھیں گے۔