رمیزہ مجید نظامی اسلامیہ یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ ممبر بن گئیں

May 08, 2019

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب و چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سنڈیکیٹ کیلئے تین ممبران کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ نئے ممبران سنڈیکیٹ میں نوائے وقت گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ رمیزہ مجید نظامی بھی شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سفارش پر گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سنڈیکیٹ کیلئے تین شخصیات کے ناموں کی منظوری دی ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ممتاز خواتین کے لئے مخصوص ایک نشست پر نوائے وقت گروپ کی ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملتان سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم اور محقق پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کو بھی ممبر سنڈیکیٹ اسلامیہ یونیورسٹی نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کو بھی ممبر سنڈیکیٹ نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں