بدھ کو سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ قومی اسمبلی میں ایک روز کا وقفہ ہوا سپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے ارکان کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل الوداع کہنے کا موقع فرہم کرنے کے منگل کو چھٹی کر دی سینیٹ میں ’’چھترول ‘‘ کی بازگشت سنی گئی۔ سینیٹ میں اپوزیشن کے ارکان سینیٹر سسی پلیجو،رضا ربانی، سراج الحق،مشاہد اللہ خان ، عثمان کاکڑ نے آٹھویں مالیاتی ایوارڈ کو فوری طور پر جا ری کر نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نئے مالیاتی ایوارڈ کا اجراء نہ ہونے سے صوبے متاثر ہورہے ہیں، وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی لابی نے گھیرے میں لے رکھاہے جو پہلے دن سے 18ویں ترمیم کے خلاف ہے۔