لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 8وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنائے ۔ شائی ہوپ نے 109‘رالسٹن چیز نے 51رنز کی اننگزکھیلی۔ مشرفی مرتضیٰ نے تین ‘محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بنگلہ دیش نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ تمیم اقبال 80‘سومیہ سرکار 73رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ شکیب الحسن 50اور مشفیق الرحیم 17رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ گیبرئیل اور رالسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔