لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام البرق ہاکی سٹیڈیم اوکاڑہ میں ازبکستان ہاکی ٹیم اورکور کمانڈر الیون ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا.جو ازبکستان ہاکی ٹیم نے 0-2 سے جیت لیا۔ازبکستان کی جانب سے محمجون اور رسلان نے فیلڈ گول کئے۔ مہمان خصوصی جی او سی 14 ڈویڑن میجر جنرل علی عامر اعوان,جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل اظہر وقاص تھے۔پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر‘پی ایچ ایف کے ایڈمن ڈائریکٹر میجر (ر) جاوید منج، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری رائے عثمان اکبر، ایشین ہاکی فیڈریشن کے زاہد علی، غلام غوث، محمد یعقوب کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین ہاکی آفیشلز و شائقین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔
ہاکی: ازبکستان نے کور کمانڈر الیون کو 0-2 سے ہرا دیا
May 08, 2019