عالمی برادری اور فلسطینیوں پر مظالم روکے، ایران: جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: حماس

May 08, 2019

تہران(صباح نیوز)ایران کی صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر جارحیت مسلط کرنے پرشدید مذمت کی،ایران نے امریکا پر صہیونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کی پشت پناہی کاالزام عائد کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہاکہ غزہ پر حملے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی ہے،صہیونی ریاست کے جرائم کی کوئی انتہا نہیں۔ترجمان نے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کو نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے روکے۔درین اثنااسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جارحیت کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔اسرائیل نے جنگ بندی کے حوالے سے طے پائے اقدامات پر عمل درآمد کیا تو فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں بھی اس پر عمل درآمد کریں گی۔

مزیدخبریں