کوہاٹ+کابل+پل خمری (این این آئی+آئی این پی/شِنہوا)افغانستان میںبم دھماکے اور خونزیز جھڑپوں کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ،دومحافظوں اور8سکیورٹی اہلکاروں سمیت11 پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جبکہ افغان حکام نے طالبان کے خلاف فوجی آپریشن اور فضائی حملوں میں 23 طالبان شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ منگل کے روز افغان صوبہ لغمان کے ضلع علی نگر کے ضلعی پولیس سربراہ سید عارف سادات اپنے دومحافظوں سمیت اْس وقت سڑک کنارے نصب بم کی زدمیں آکر جاں بحق ہوگئے جب وہ مسکین آباد کے علاقہ میں سڑک پر جارہے تھے۔ ادھر شمالی مشرقی صوبہ تخار کے اضلاع خواجہ بہاؤ الدین اور داراقد کے مابین واقع علاقہ چارسیخہ میں ایک سرحد ی پوسٹ پر طالبان شدت پسندوں نے شدید حملہ کردیا جس کے نتیجے میں آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے۔علاوہ ازیں افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوںکے دوران 13طالبان ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ۔
افغانستان: دھماکے، جھڑپیں، ضلعی پولیس چیف سمیت 11 اہلکار ہلاک
May 08, 2019