صوبائی وزیر صنعت تجارت کے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کے دورے

لاہور ( پ ر ) صوبائی وزیر صنعت تجارت میاں اسلم اقبال نے شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے لگائے گئے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔ مختلف سٹالوں پر جا کر اشیاء خورد و نوش کے معیار‘ مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں نمیں بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں اور روزہ داروں کو اشیاء ضروریہ کی خریداری میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چاہئے۔ تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...