ورکرز یونین سی بی اے کا واپڈا ملازمین کوعید پر ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا مطالبہ

لاہور(پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین کو عیدالفطر کے موقعہ پر ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کرانے کا کہا ہے وفاقی حکومت نے یہ مطالبہ نہایت ہمدردی سے سنا جس پر بعدازاں صلاح و مشورہ کر کے آئندہ دو ہفتوں میں مثبت فیصلہ کر دیگی یہ یقین دہانی وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور وفاقی سیکرٹری برائے توانائی حکومت پاکستان نے یونین ہذا کے وفد سے باہمی میٹنگ میں کرائی وفد کی قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری یونین ہذا نے کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...