سوڈان:عبوری فوجی کونسل حکمرانی کے عام ڈھانچے پرمتفق

سوڈان میں عبوری فوجی کونسل نے حزب اختلاف کی بڑی قوتوں کے ساتھ عبوری عرصے کے دوران حکمرانی کے عام ڈھانچے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے عبوری فوجی کونسل کے ترجمان Shams Eddin Kabashiat نے خرطوم میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہاکہ کونسل نے آئینی دستاویزپرتحریری ردعمل دیاہے جو اس سے پہلے حزب اختلاف کے آزادی اورتبدیلی کے اتحاد نے پیش کیاتھا۔دستاویزمیں مشترکہ خودمختارکونسل، سول حکومت کے ڈھانچے اورعبوری پارلیمنٹ کی تشکیل شامل ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن