آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے علاقوں کو طوفان نے اپنی لپیٹ میں لیا،جس کے باعث ہر طرف تاریکی چھا گئی۔طوفان کے باعث چلنے والی گر د آلو ہوا ئوں کی رفتار87 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،گرد آلو ہوائوں چلنے کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔طوفان کے باعث پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ۔