عقیدہ ختم نبوت کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا:ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور( خصوصی نامہ نگار )دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت کاہرصورت تحفظ کیاجائے گا۔اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی دینے کے حامی افراد کوعہدوں سے ہٹایا جائے۔ انسانی حقوقی کی آڑ میں قادیانیوں کو نوازنے والے عناصر اپنی آخرت تباہ کررہے ہیں۔منکرین ختم نبوت کا قادیانیوں کو قومی اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دینا ایک بڑی سازش تھی جسکو موقع پر ہی بھانپ لیا گیا اورقادیانی لابی کو ایک مرتبہ پھر ذلت سے دوچار ہونا پڑا۔

ای پیپر دی نیشن