نواب شاہ (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی ضلع کے امیر سرور احمد قریشی اور نواب شاہ کے امیر فیصل ہمایوں نے کہا ہے کہ تقریبا" 2 ماہ سے لاک ڈاون کی وجہ سے سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جس سے چھوٹے دوکاندار اور دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات ناقابل بیان حد تک بڑھ چکی ہیں ایک سفید پوش درمیانے درجے کا دوکاندار ڈیڑھ سے دو لاکھ کے قرضے تلے دب چکا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں دکھائی دیتا وفاق اور سندھ کی لڑائی سے نا ہی کورونا کو بڑھنے سے روکا جاسکا ہے بلکہ غریبوں کے چولھے بجھا دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے کاروبار کھلوانے کے لیے ہم ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے انہوں نے سندھ حکومت کو بھی خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر کاروبار کھولنے کی غیر مشروط اجازت دے اور کسی بھی دھوکہ دہی کے ارتکاب سے باز رہے انہوں نے پنجاب سے آنے والی گڈز ٹرانسپورٹ پر سندھ میں داخلے کی بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تاکہ سندھ کے دوکانداروں تک مال کی ترسیل باآسانی ہو سکے۔
مشقت کرنیوالے ہاریوں نے حساب کاتقاضہ کیاتوزمیندارنے دربدرکردیا
May 08, 2020