نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے جنوبی شہر وشاکھا پٹنم میں ایک کیمیکل پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہونے سے 13 افرا ہلاک ہو گئے ‘ریاست اندھرا پردیش کی پولیس نے بتایا کہ ایل جی پالیمر انڈسٹری سے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی سے تین بجے کے درمیان اچانک گیس خارج ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے‘ زیادہ تر لوگ آنکھوں میں جلن اور سانس میں تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔ تقریباً دو ہزار لوگوں کو علاقے سے نکال کر مختلف محفوظ مقامات پر پہنچایا دیا گیا ہے۔ اطراف کے علاقے خالی کرا لئے گئے۔ اموات بڑھنے کا خدشہ ہے۔گیس اخراج 5 ہزار ٹن کے 2 ٹینکس سے ہوا جو جنوبی کوریا کی کمپنی ایل جی کیم کی ملکیت میں مرنیوالوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ ہسپتالوں سے جاری تصاویر میں ایک بیڈ پر 2 یا 3 افراد پڑے دکھائے گئے۔ گلیوں میں بھی لوگ بے ہوش پڑے ہیں۔