اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )شعیب سڈل کمیشن نے وزارت مذہبی امور کے خلاف قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا سپریم کورٹ میں قومی اقلیتی کمیشن کے مجوزہ قیام پر درخواست دائر کر گئی ہے ،شعیب سڈل کمیشن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے اقلیتی کونسل کے قیام کے عدالتی فیصلہ پر عمل در آمد کے لیے شعیب سڈل کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم وزارت مذہبی امور نے کمیشن سے مشاورت کے بغیر اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی سمری کابینہ کو بھجوادی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے،وزارت قانون کے تجویز کردہ اقلیتی کمیشن پاکستان کی بین الاقوامی یقین دہانیوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتی کمیشن پہلے سے وجود رکھتا تھا تو وزارت مذہبی امور نے عدالت کو آگاہ کیوں نہ کی قومی اقلیتی کمیشن کے وجود سے اقلیتی برادری بھی آگاہ نہیں اقلیتی کونسل کے قیام کے لیے مجوزہ بل پر بھی وزارت مذہبی امور نے کوئی رائے نہیں دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیکرٹری وزارت مذہبی امور سے اقلتی کونسل کے عدم قیام پر وضاحت طلب کی جائے،اوروزارت مذہبی امور کو عدالتی حکم کی رروشنی میں اقلیتی کونسل قیام عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔
شعیب سڈل کمیشن کا قومی اقلیتی کمیشن کی مجوزہ تشکیل پرسپریم کورٹ سے رجوع
May 08, 2020