اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے نائیجریا کے صدر محمد و بوہاری کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کرونا پر باہمی سچی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کرونا کے باعث خطے کے ممالک کو درپیش معاشی چینلجز پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور نائیجریا کو ایک جیسے حالات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کرونا کے باعث دہرے چینلجز کا سامنا ہے۔ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے ساتھ بھوک اور غربت کا بھی سامنا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینار نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کرونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے کرونا کیخلاف اقدامات کو سراہا۔ اندرولا کمینارا نے کہا کہ یورپی یونین نے کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیلئے 15کروڑ یورو کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین میں بڑھتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں میں دو طرفہ شراکت داری بڑھنے پر اتفاق کیا گیا.
وزیراعظم کا نائیجرین صدر کو فون‘سفیر یورپی یونین کی ملاقات، کرونا پر گفتگو
May 08, 2020