اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خسرو بختیار کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیراعظم کے گرین سٹیمولس پروگرام پر گفتگو کی ،گرین سٹیمولس پروگرام کے زریعے شجرکاری کے ساتھ روزگاری کے مواقعے بھی فراہم ہونگے. ، گرین سٹیمولس پروگرام کو عالمی اقتصادی فورم پر بھی ستائش ملی. ،خسرو بختیارنے کہا کہ وزارت اقتصادی امور عالمی ڈونر ایجنسیوں کی توجہ گرین سٹیمولس پروگرام کی طرف مبذول کروائے گی،موسمیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے. ،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو مل کر چلنا ہو گا. ۔دریں اثناء وفاقی وزیر خسرو بختیارسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،. خسرو بختیار نے کہا کہ ہم برطانیہ کی کرونا رسپانس کیلئے تعاون کے شکر گزار ہیں،پاکستان برطانیہ سے معاش و سماجی تعاون کو فروغ دینے کے ہواشمند ہے ،کرونا کے باعث متاثرہ طبقے کو فوری ریلیف پہچانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہپاکستان کی کرونا رسپانس حکمت عملی کو سراہتے ہیں.،برطانیہ پاکستان کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں تعاون جاری رکھے گا۔
وفاقی وزیر خسرو بختیارسے امین اسلم، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
May 08, 2020