اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا ٹھیکہ دینے کا ایف بی آر کا لائسنس نیلامی کا عمل کالعدم قراردیتے ہوئے لائسنس نیلامی جیتنے والی کمپنی کو ٹھیکہ دینے سے روک دیااورایف بی آر کو ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لائسنس کی نیلامی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں عدالت نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نامی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا حکم کالعدم دیتے ہوئے کہاہیکہ ایف بی آر قانون کو مدنظر رکھ کر دوبارہ نیلامی کا عمل شروع کرے،29 اکتوبر 2019 کو کمپنی کو سگریٹس کی ڈبیوں پر الیکٹرانک اسٹپمس لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا،عدالت نے درخواست گزار کمپنی کی 13 نومبر کو ڈیپارٹمنٹل درخواست مستردکرنے کا حکم بھی کالعدم قراردیتے ہوئے کہاکہ قانون کے مدنظر رکھ کر ایف بی آر نیلامی کا عمل دوبارہ سے شروع کرے۔یاد رہے کہ ایف بی آر نے مارکیٹس میں جعلی اور غیر قانونی سگریٹس پکڑنے کیلئے یہ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹوبیکو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا ٹھیکہ دینے کا ایف بی آر کا لائسنس نیلامی کا عمل کالعدم قرار
May 08, 2020