راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سید جواد شاہ نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون تیز کردیا اشتہاری کو پناہ دینے اور جوا کھیلنے میں ملوث چار جواری گرفتار کرلئے گئے جبکہ منشیات فروش بھی پکڑا گیا پولیس نے ملزم خرم شہزاد سے ایک کلو470 گرام چرس آمد کرلی جبکہ جواریوں سے دائو پر لگی نقدی قبضے میں لی گئی پیر ودھائی میں چار منشیات فروشوں لال بشیر سے ایک کلو110 گرام ہیروئن ، افتخار سے دو کلو 220 گرام ہیروئن اور30 بور پستول برآمد کرلئے ۔