لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سرائیکی اور مارواڑی زبان کے عظیم گلوکار کرشن لال بھیل انتقال کر گئے۔55سالہ چولستانی فنکار کرشن لال گزشتہ 3 ماہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔چولستانی فنکار کو دنیا کی 18 زبانوں پر عبور حاصل تھا۔کرشن لال بھیل کے شاگرد جمیل لال بھیل کا کہنا ہے کہ کرشن لال بھیل غربت کی جنگ لڑتے لڑتے انتقال کرگئے، کسی بھی حکومتی نمائندے نے عیادت کی اور نہ مالی معاونت ۔