اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بین الاقوامی ہوئی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ تمام زیر التواء مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ پر مشینری سے لدے کنٹینروں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ محنت کشوں نے حفاظتی طریقہ کار کے مطابق کارگو کلیئرنس میں حصہ لیا جس کی لاگت230ملین ڈالر ہے۔