کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے تمام کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہو کر رہ گیئں ہیں۔ وبائی بیماری کے پھیلاو کے خدشے کے باعث خواتین ٹور سائیکلنگ چیمپین شپ 2020ء بھی منسوخ کر دی گئی ہے اور اب اس چیمپین شپ کا انعقاد آئندہ سال جون میں کیا جائے گا۔ ویمنز سٹیج سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 2014ءمیں انگلینڈ میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد یہ چیمپین شپ ہر سال برطانیہ میں منعقد کی جارہی ہے۔ خواتین ٹور سائیکلنگ چیمپین شپ 8 سے 13 جون تک انگلینڈ میں شیڈول تھی جو کورونا وائرس کی وجہ سے ابتدائی طور پر مارچ میں ملتوی کر دی گئی تھی۔منتظمین حکام سویٹ سپاٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خواتین ٹور سائیکلنگ چیمپین شپ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ فیصلہ کھیل اور کھلاڑی دونوں کے لئے بہتر ہے۔انہوں نے سائیکلنگ کی گورننگ باڈی (یو سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ خواتین ٹور سائیکلنگ چیمپین شپ کا اگلا ایڈیشن 7 سے 12 جون 2021ءکے درمیان ترتیب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یو سی آئی منگل کو آئندہ مہینوں میں اگلے سال کی شیڈول ریسیز کی تاریخوں کی تصدیق سے قبل اس سیزن کے لئے نظر ثانی شدہ ریس کیلنڈر جاری کرے گا۔انہوں نے کہا اسٹیک ہولڈرز اور کفیلوں کے ساتھ ساتھ برٹش سائیکلنگ اور یو سی آئی کے ساتھ بات چیت کے بعد ہم نے خواتین ٹور کا کرنٹ ایڈیشن آئندہ سال جون میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں سال 2020ءمیں ریس کا یہ ایڈیشن دوبارہ نہیں کرایا جائے گا۔'' انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جون میں ریس بایسٹر سے شروع ہو کر سوفولک میں اختتام پذیر ہوگی۔