ایران کے دارالحکومت تہران اور سرگرم آتش فشاں پہاڑ ماﺅنٹ داماوند کے قریبی شہر میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کی صبح دارالحکومت تہران اور اس کے مشرق میں 55 کلومیٹر کے فاصلے پر شہر داماوند میں محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز آتش فشاں پہاڑ ماﺅنٹ داماوند کے جنوب میں تھا جوسطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
ایران کے دارالحکومت تہران اور آتش فشاں پہاڑ ماﺅنٹ داماوند کے قریب 4.6 شدت کا زلزلہ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
May 08, 2020 | 13:05