وزارت اسلامی امور نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 22 ہزار 119 مساجد میں کورونا سے حفاظت کے لیے سینیٹائزیشن کی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سعودی عرب کی تمام مساجد میں جمعہ اور جماعت سے نماز پر پابندی عائد ہے۔ وزارت اسلامی امور نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 22 ہزار 119 مساجد میں سینیٹائزیشن کر دی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 13395 مساجد کو سینیٹائز کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں 697500 مربع میٹر قالین، 26790000، قرآن کریم کے نسخوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سعودی عرب کے تمام صوبوں کمشنریوں اور تحصیلوں میں موجود مساجد کی صفائی، سینیٹائزنگ اور اصلاح و مرمت کا کام انجام دیا جائے گا۔
سعودی عرب میں 22 ہزار مساجد میں سینیٹائزنگ
May 08, 2020 | 14:15