پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے پسنی سے ملحقہ سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے تین ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے پسنی سے ملحقہ سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا۔ جس کے دوران تین ارب روپے مالیت کی ایک سو کلو گرام کرسٹل ڈرگ قبضے میں لے لی گئی۔ ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف بروقت کارروائی پاک بحریہ کی سمندری حددود کی مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔ برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی۔
پاکستان بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، تین ارب کی منشیات برآمد
May 08, 2020 | 14:22