معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ 30ہزار سےزائد پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک خدمات انجام دےرہےہیں،ان کےتجربات سے مستفید ہونگے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک رہیں گے، بیرون ملک مقیم ڈاکٹروں کےتجربات سےمستفیدہونگے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کو اپنے ملک سے جوڑیں گے،آئی ایچ او پروگرام میں ہماری مالی معاونت کرےگا،30ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک خدمات انجام دےرہےہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1ہزار 764 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25ہزار 837 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 35 افراد جاں بحق ہوئے جس سے کورونا وائرس سے اب تک 594 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔تاہم کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 7ہزار530 ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 10ہزار 33 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہزار 93 ہے،خیبرپختونخواہ میں 3ہزار956 جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 1ہزار725ہے،آزاد کشمیر میں 78 اور گلگت بلتستان میں 394 افراد اب تک مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اسلام آباد میں متاثرہ افراد کی تعداد 558 ہے۔
30 ہزار سےزائد پاکستانی ڈاکٹرز بیرون ملک خدمات انجام دےرہےہیں, ظفرمرزا
May 08, 2020 | 17:09