وزیر اطلاعات کا کوروناوائرس سے نمٹنے میں جاپان کی 21 لاکھ60 ہزارڈالرکی امدادکاخیرمقدم 

جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں وزیراطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی۔

 انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، انہوں نے کوروناوائرس اور لاک ڈاون کےتناظر میں موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ شبلی فراز نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے جاپانی سفیر کو لاک ڈاون میں بتدریج نرمی کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

 وفاقی وزیر نے ضلع مانسہرہ کے مستحق خاندانوں کےلئےہنگامی امداد کے طور پر ساڑھے تین کروڑ روپے کی طبی معاونت فراہم کرنے پر جاپان کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے میں جاپان کی 21 لاکھ60 ہزار ڈالر کی امداد کا بھی خیر مقدم کیا۔

ای پیپر دی نیشن