جوچھہ ممدوٹ مین گلی کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ 33 ہزار کی گرانٹ منظور 

May 08, 2021

کلرسیداں(نامہ نگار)بلدیہ کلرسیداں کے گاوں جوچھہ ممدوٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے گائوں کی مین گلی سے گورنمنٹ پرائمری سکول جوچھہ ممدوٹ تک کنکریٹ راستے کی تعمیر کے لیئے دس لاکھ سینتیس ہزار روپے کی گرانٹ دی جس سے سکول جانے والے راستے کو پختہ کر دیا گیا ابوظہبی میں مقیم رضاالطاف نے سڑک کی تعمیر کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کچی سڑک کے باعث بارش کی صورت میں مدرسہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں سوا دس لاکھ کی لاگت سے سڑک کی تعمیر پر ایم پی ایراجہ صغیر احمد،کونسلر راجہ سعید،راجہ زعفران اور فیصل شاہین کا بھی شکریہ ادا کیا

مزیدخبریں