50لاکھ گھروں کانعرہ حقیقت میں بدل رہا ہے :سیدہ زہرہ نقوی

May 08, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 50لاکھ گھروں کا وعدہ تیزی سے حقیقت میں بدل رہاہے۔ لاہور میں 35 ہزاراپارٹمنٹس پراجیکٹ کے پہلے فیز کا آغاز ہو چکا ہے اور 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے سٹی ہائوسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیاہے جبکہ پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت صوبے کے مختلف شہروں میں 133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کی26 تحصیلوں میں 32مقامات پر 10120 گھر بنائے جا ئیں گے۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج 10 مقامات رائیونڈ، چونیاں، منڈی بہائوالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چنیوٹ، خانیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹرافورڈ ایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں میں بھی اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے کیلئے کام جاری ہے اور اس پراجیکٹ کا دائرہ کار مزید تحصیلوں تک وسیع کریں گے اوربہت جلد یہ منصوبہ دیگر تحصیلوں میں بھی شروع کیا جائے گا۔ گھر کا رقبہ 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے اور کل امدادی قیمت 30 سے 35 ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی ہے جبکہ اس رقبہ کی مارکیٹ ویلیو لاکھوں روپے میں ہے۔

مزیدخبریں