نوجوان کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں بطور رضا کار کام کرنے کیلئے رجسٹریشن کرائیں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے نوجوانوں سے ویکسی نیشن سینٹروں میں بطور رضاکار تعاون کی اپیل کردی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور خصوصی طور پر نوجوان طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں بطور رضا کار کام کرنے کیلئے اپنی رجسٹریشن کرائیں اور اپنی سہولت کے مطابق چند گھنٹے اس مصیبت کی گھڑی میں عوام کی مدد کریں رجسٹریشن کیلئے فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں قائم ویکسینیشن سنٹر میں ڈاکٹر دانیال عاصم سے 03215150011 اور سپورٹس کمپلیکس، ڈبل روڈ میں قائم ویکسینیشن سنٹر میں ڈاکٹر شہر یار سے 03225040550 پر رابطہ کریں ویکسینیشن سنٹرز میں رضا کاروں کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی جن میں کمپوٹر ڈیٹا انٹری، سینٹروں میں آنے والے شہریوں کی رہنمائی، اور ویکسینیشن سنٹرز میں بزرگ شہریوں کی شناخت اور ان کی مدد جیسے امور شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...