کراچی (آئی این پی ) محکمہ صحت سندھ نے ہسپتال نہ آسکنے والے افراد کے لیے گھروں میں کرونا ویکسی نیشن پروگرام شروع کردیا۔ محکمہ صحت کے مطابق یہ سہولت 60 سال سے زائد، خصوصی یا ایسے افراد کے لیے ہے جو ویکسین مراکز جانے کے قابل نہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یہ پرو گرام کراچی اور حیدرآباد تک محدود ہے۔