سلطان پور(نامہ نگار)گھریلو حالات سے تنگ آکر نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تھانہ کندائی کے دریاپار کچہ کے علاقہ موضع بیٹ جھبیل کے رہائشی 20سالہ نوجوان محمد امین کا اکثر و بیشتر اپنے والدین سے جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز گھریلو حالات سے تنگ آکر محمد امین نامی نوجوان نے پسٹل سے اپنی گردن میں فائر مار دیا، گردن میں گولی لگنے سے محمد امین موقع پر ہی دم توڑ گیا۔